عزت و ناموس کیلئے جان قربان کرنا مسلمان کے دل کی آواز ہے،عزیز الرحمان ثانی

  عزت و ناموس کیلئے جان قربان کرنا مسلمان کے دل کی آواز ہے،عزیز الرحمان ثانی

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولاناعزیز الرحمن ثانی، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا عبدالعزیز نے کہا ہے کہ نبی پاک ؐ کی عزت و ناموس کے لیے اپنی جان قربان کرنا ہرمسلمان کے دل کی آواز ہے۔جب رسالت مآبؐ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والوں کو  سزائیں دینے کی بجائے تحفظ ملے گا تو پھر معاشرہ میں غازی علم دین شہید ؒ اور غازی ممتاز قادری شہیدؒ اپنا کردار اداکرنے کے لیے میدان عمل میں کود پڑتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں ظالم انڈین فوج نے تقریبا تین ماہ سے  زیادہ عرصہ سے کرفیو لگا رکھا ہے۔ ایسے وقت میں عالمی اداروں کی خاموشی اسلام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔مسلم حکمرانوں کو بھی آنکھیں کھول کر انڈیا کے کشمیرمیں اوراسرائیل کا فلسطینیوں کے ظلم اور بربریت کوروکنے کے لئے مضبوط اقدامات کرنا ہوں گئے۔

ن خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ا جتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت معصوم کشمیریوں کی جانوں سے کھیل رہا ہے اور دن بدن انسانیت سوزی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4