طلبا و طالبات کے مابین  انعامی مقابلہ حسن قرأت 

   طلبا و طالبات کے مابین  انعامی مقابلہ حسن قرأت 

  



لاہور (جنرل رپورٹر) نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام  جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات کے مابین انعامی مقابلہ حسن قرأت ہوا۔ نتائج کے مطابق محمد عبداللہ اور حافظہ صائمہ رفیق نے مشترکہ طور پر اول‘ حافظہ نمرہ مشتاق نے دوئم اورمنیبہ نواز  نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔ شایان رحمن، رابعہ الیاس اور حافظہ فاطمہ خالدکو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔

۔ ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 4