توہین عدالت کیس، فردوس عاشق  کی معافی کی درخواست مسترد تحریری جواب جمع کرانے کا حکم

       توہین عدالت کیس، فردوس عاشق  کی معافی کی درخواست مسترد تحریری جواب جمع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فردوس عاشق اعوان کی معافی کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے معاون خصوصی برائے اطلاعات کو 11 نومبر تک تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، فردوس عاشق نے عدالت سے پھر غیر مشروط معافی کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے 11 نومبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا ہمارے بارے میں دنیا جو کہتی ہے اس سے اثر نہیں پڑتا، 2014 میں بھی ہمارے خلاف باتیں ہوتی تھیں لیکن وہ دوسری جانب سے ہوتی تھی۔ عدالت نے فردوس عاشق سے استفسار کیا آپ 2014 میں دھرنے میں تھیں، ہائیکورٹ بار کے ایک ممبر نے 2014 میں چھٹی کے روز درخواست دائر کی تھی، جب 2014 میں دفعہ 144 میں گرفتاریاں کی جا رہی تھیں تو اسی عدالت نے روکا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا اس عدالت نے قانون کے مطابق چلنا ہے اور کسی کو کوئی رعایت نہیں دینی، ہر جج نے اللہ کو حاضر ناظر جان کر حلف لیا ہوتا ہے، سنگین جرم کرنے والے کو بھی شفاف ٹرائل ملنا اس کا حق ہے، چاہے کوئی دہشت گرد ہی کیوں نہ ہو وہ عدالت کے سامنے ملزم ہے۔فردوس عاشق اعوان کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ہم گزشتہ روز جواب جمع نہیں کروا سکے، جس پر عدالت نے کہا کوئی بات نہیں آپ اب جواب جمع کروا دیں، ہم کیس پھر سماعت کیلئے مقرر کر دیں گے، مجھے لوگ آج کہتے ہیں کہ تمہاری گاڑی کی تصویریں سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں، میرے ساتھ سپریم کورٹ کے جج بیٹھے تھے اور انہیں مسلم لیگ(ن) کا صدر کہا گیا۔ عدالت نے فردوس عاشق اعوان کی حاضری سے استثنیٰ کی استدعا بھی مسترد کرتے ہوئے 11 نومبر کو دوبارہ طلب کر لیا۔
 فردوس عاشق اعوان 

مزید :

صفحہ اول -