حکومت نے 4ماہ میں بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے 318ارب روپے قرض لیا،سٹیٹ بنک 

حکومت نے 4ماہ میں بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے 318ارب روپے قرض لیا،سٹیٹ بنک 

  



کراچی(سٹاف رپورٹر)رواں مالی سال 2019-20 کے پہلے چار ماہ کے دوران بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے حکومت نے 318 ارب روپے قرضہ لیا،جس کے بعد حکومت کے قرضوں میں گذشتہ مالی سال کی نسبت 5گنا اضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ جولائی سے اکتوبر تک بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے 3کھرب 18 ارب روپے قرضہ لیا گیا۔گزشتہ سال اسی عرصے میں صرف 53 ارب 50 کروڑ روپے قرضہ لیا گیا تھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق ٹیکس ریونیو میں کمی، مالی خسارے میں اضافہ روپے کی بے قدری اور ادائیگیوں کی وجہ سے قرض گیری میں اضافہ ہواہے۔

سٹیٹ بنک 

مزید : صفحہ اول