ملٹی برانڈسٹور کی افتتاحی تقریب کا شاندار انعقاد

  ملٹی برانڈسٹور کی افتتاحی تقریب کا شاندار انعقاد
   ملٹی برانڈسٹور کی افتتاحی تقریب کا شاندار انعقاد

  



لاہور(فلم رپورٹر)ملٹی برانڈسٹور کی افتتاحی تقریب کا شاندار انعقادجس میں نمایاں مشہور سماجی اورسیاسی شخصیات اورماڈلز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب میں ایک انتہائی گلیمرس فیشن پریزنٹیشن بھی شامل تھی۔شام کی شروعات انتہائی خوبصورتی سے سجائے ہوئے ریڈ کارپٹ سے ہوئی جہاں آنے والے مہمانوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد میڈیا وال پر اپنی تصاویر کھنچواتے نظر آئے۔تقریب کی میزبانی کے فرائض احمد گوڈیل انجام دے رہے تھے جو مہمانوں کو پرجوشاندار میں خوش آمدید کہتے نظر آئے اس دوران مہمان ہلکے پھلکے اسنیکس سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے۔

مہمان خصوصی سوزین فاطمہ نے فیتہ کاٹ کر اسٹور کا باقاعدہ افتتاح کیابعد ازاں مہمانوں نے سٹور کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے تمام اشیاء کا جائزہ لیا۔ حاضرین نے سوسنز کی مصنوعات جن میں خواتین و حضرات دونو ں کیلئے ہینڈ بیگ‘ جوتے‘ سن گلاسز اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں‘کو سراہا۔ بعد ازاں ماڈلز رقیہ خان،مومنہ خان،صائمہ ہارون اور کنزہ خان نے فیشن واک کی۔سوزین فاطمہ اور تمام ماڈلز نے زبیدہ موتی والا کے ڈیزائن کردہ ملبوسات زیب تن کئے۔اس موقع پر سی ای او سوسن پاکستان عمیر رئیس نے کہا”60ملکوں میں کامیابی ملنے کے بعد ہم نے کراچی اور اس کے بعد حیدرآباد میں بیگ کے سٹورز قائم کئے ہیں۔ہمیں عوام کی جانب سے جو تعاون اور ردعمل ملا ہے اس پر ہم ان کے بے حد مشکور ہیں۔ستاروں سے بھری یہ افتتاحی تقریب انتہائی خوش اسلوبی سے اپنے اختتام کو پہنچی۔ تقریب کے شرکاء افتتاحی تقریب میں لگائی گئی سیل میں لگائی گئی بین الاقوامی معیار کی مصنوعات انتہائی مناسب قیمتوں سے خوش اور مطمئن نظر آئے۔

مزید : کلچر