سینیٹ میں بھی پہلی بار  ”گو عمران گو“ کے نعرے لگ گئے

سینیٹ میں بھی پہلی بار  ”گو عمران گو“ کے نعرے لگ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی پہلی بار گو عمران گو کے  نعرے لگ گئے جبکہ اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے صدارتی آرڈیننس نہ پیش کرنے پر چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کے سامنے دھرنا دے دیا۔ منگل کو سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سلیم ماؤنڈوی والا کی زیرصدارت ہوا۔ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا اجلاس میں اپوزیشن نے اپنے ایجنڈے پر بات کرنے کی بجائے حکومت کی جانب سے گزشتہ دنوں جاری کیے صدارتی آرڈیننس ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا جس کا حکومت نے انکار کر دیا۔ جس پر اپوزیشن نے ایوان میں شدید نعرے بازی کی۔ اپوزیشن کی جانب سے گو نیازی گو، گو عمران گو اور سول آمریت نامنظور کے نعرے لگائے گئے۔ 
  سینیٹ

مزید :

صفحہ اول -