حکومت کا افغا ن ٹرانزٹ پالیسی ازسرنو مرتب کرنے، 10سالہ صنعتی پالیسی لانیکا فیصلہ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت کی جانب سے دس سالہ انڈسٹریل پالیسی لانے کا فیصلہ کرلیا گیا‘ اس پالیسی کے مطابق مراعات صرف برآمدی شعبے کو فراہم کی جائے گی جبکہ انصاف ٹرنازٹ ٹریڈ کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے دس سالہ انڈسٹریل پالیسی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دس سالہ پالیسی کے تحت درآمدات پر انحصار کم سے کم کیا جائے گا جبکہ اسمگلنگ کی روک تھام اور مقامی پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا۔ دس سالہ پالیسی کے مطابق مراعات صرف برآمدی شعبے کو ہی دی جائیں گی اور درآمدات کم ہونے سے جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی آئے گی۔ وزارت خزانہ کے مطابق افغان ٹرانزٹ کے لئے از سر نو پالیسی مرتب کی جائے گی۔
صنعتی پالیسی