نابینا افراد کا دوسرے روز بھی پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا

نابینا افراد کا دوسرے روز بھی پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا

  



لاہور(لیڈی رپورٹر، این این آئی)نا بینا افراد کی جانب سے اپنے مطالبا ت کے حق میں دوسرے روز بھی پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر دھرنا دیا گیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر رہی۔ نا بینا افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں رات مال روڈ پرکھلے آسمان تلے گزاری تاہم حکومت یا کسی سرکاری محکمے کا کوئی بھی افسر ان سے مذاکرات کے لئے نہ پہنچا۔ نا بینا افراد کا کہنا ہے کہ ہم معاشرے کا سب سے پسا ہوا طبقہ ہیں لیکن حکومت ہمارے مسائل حل کرنے کی بجائے لالی پاپ دے رہی ہے۔ کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو مستقل کیا گیا ہے اور نہ ہی اعلان کردہ کوٹے کے مطابق ملازمتیں دی جارہی ہیں۔ اگر حکومت کا ہمارے ساتھ یہ رویہ ہے تو باقی لوگوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہوگا۔ نا بیناد افراد کے دھرنے کی وجہ سے مال روڈ کے ایک حصے کو ٹریفک کیلئے بند رکھا گیا جس کی وجہ سے مال روڈ اور اس کے اطراف کی شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ رہا اور ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔

نابینا / دھرنا

مزید : صفحہ اول