شوبز سے وابستہ شخصیات میں سماجی و فلاحی کاموں کا رجحان فروغ پانے لگا

شوبز سے وابستہ شخصیات میں سماجی و فلاحی کاموں کا رجحان فروغ پانے لگا

  



لاہور(فلم رپورٹر)شوبز سے وابستہ نامور شخصیات میں سماجی و فلاحی کاموں میں حصّہ لینے کا رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔ماضی میں ابرار الحق،جواد احمد،شہزاد رائے سمیت چند فنکار ہیں سماجی فلاح و بہبود کے کام کرتے ہوئے نظر آتے تھے۔اب بہت سارے فنکار غریبوں کی فلاح و بہبود کے کاموں میں مشغول نظر آتے ہیں۔گزشتہ روز نرگس نے ایک تقریب کے دوران غریب اور نادار خواتین کی امداد کیلئے ادارہ بنانے کا اعلان کیا ان کا کہنا تھا کہ وہ ادارے کے تحت مستحق خواتین کی ہر ممکن مدد کریں گی۔کامیڈین طاہر نوشاد نے بھی غریب اور یتیم بچوں کی تعلیم کے حوالے سے کام شروع کیا ہوا ہے۔وہ ان بچوں کو جو کہ اپنے تعلیمی اخراجات پورے نہیں کرسکتے۔

ان کیلئے کتابوں اور سٹیشنری کا بندو بست کرتے ہیں۔اس کے علاوہ میگھا،غزل شاہ،ڈریس ڈیزائنر شہزاد چندا،ایان شاہ وغیرہ بھی سماجی فلاح و بہبود کے ادارے چلا رہے ہیں۔

مزید : کلچر