میکسیکو،ڈرگ مافیا کی کارپر فائرنگ،بچوں،خواتین سمیت 9 امریکی ہلاک
میکسیکو(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی امریکہ کے شہرمیکسیکو میں مبینہ طور پر ڈرگ مافیا کے حملے میں 9 امریکی شہری ہلاک ہوگئے جن میں 6 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ میکسیکو کی ریاست سونارا میں پیش آیا،حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ انہیں ڈرگ مافیا نے شبہ میں نشانہ بنایا۔امریکی میڈیا کے مطابق مرنے والے 2 بچوں کی عمریں ایک سال سے بھی کم تھیں۔واضح رہے کہ میکسیکو کی ریاست سوناراگزشتہ کئی عرصے سے منشیات فروش گروہوں اور ڈرگ مافیا کے درمیان میدان جنگ بنا ہوا ہے۔ اپنی ایک ٹویٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایک بہت ہی پیارا خاندان ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے والے دو شیطانی منشیات فروش گروہ کے درمیان پھنس گیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ واقعے میں بچوں اور خواتین سمیت متعدد امریکی شہری مارے گئے ہیں جب کہ کچھ لاپتہ بھی ہیں، میکسیکو کو اگر ان مافیاز کے خاتمے لیے مدد درکار ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ میکسیکو کے صدر کا کہنا ہے کہ ان کا ملک آزادانہ طور پر اس واقعے کی تحقیقات کرے گا۔
میکسیکو فائرنگ