فضل الرحمن کیخلاف بغاوت کے  الزام میں کارروائی کیلئے درخواست  پر حکومت اور پیمرا کو نوٹس جاری 

   فضل الرحمن کیخلاف بغاوت کے  الزام میں کارروائی کیلئے درخواست  پر حکومت ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمن کی گرفتاری اور ان کے خلاف بغاوت کے الزام میں کارروائی کے لئے دائر متفرق درخواست پر وفاقی حکومت اور پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،دوران سماعت فاضل جج نے قرار دیا کہ کسی بھی قسم کی ملک منافی سرگرمیوں کو روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے،فاضل جج نے مزید ریمارکس دیئے کہ بادی النظر میں تو  پیمرانے نفرت انگیز  تقاریر پر پابندی لگا رکھی ہے،یہ درخواست ایڈوکیٹ ندیم سرور نے دائر کررکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا مولانا فضل الرحمن نے بیان دیا کہ آزادی مارچ کے شرکا وزیر اعظم ہاوس جا کر عمران خان کو گرفتار کر سکتے ہیں،لوگوں کو ریاست کے خلاف اکسانا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔کارروائی کا حکم دیا جائے۔

بغاوت کیس

مزید : صفحہ اول