مولانا کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، دھرنے میں شرکت کرنے یا نہ کرنے پر کارکنان رائے دیں: بلاول بھٹو

    مولانا کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، دھرنے میں شرکت کرنے یا نہ کرنے پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے آزادی مارچ کے دھرنے میں شرکت کر نے یا نہ کر نے کے حوالے سے کارکنان سے رائے مانگ لی۔بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ کراچی سے کشمیر تک حکومت کے خلاف ہماری احتجاجی مہم جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ دھرنے میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کارکنان مجھے رائے دیں، انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، سندھ سے اسلام آباد تک آزادی مارچ میں پی پی کارکنان و عہدیداران نے شرکت کی۔ گزشتہ روزپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بلاول ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں میں پارٹی کے ڈویژنل، سٹی اور ڈسٹرکٹ کے عہدیداران و کارکنان کے علاوہ ٹکٹ ہولڈرز موجود تھے۔مخدوم سید یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود نے بھی بلاول ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی جبکہ حیدرزمان قریشی، خواجہ رضوان عالم، عبدالقادر شاہین، نوید عامر جیوا، ڈاکٹر الطاف کھوکھر اور حبیب اللہ شاکر بھی اجلاس میں شریک ہوئے،نسیم لابڑ، کامران مڑل، کامران گھمن، اعجاز شاہ، جاویدڈلھوں، توشی خان اور اقبال راندھو نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -