ڈاکٹر صغریٰ صد ف کے اعزاز میں اعتراف فن تقریب کا انعقاد

  ڈاکٹر صغریٰ صد ف کے اعزاز میں اعتراف فن تقریب کا انعقاد
   ڈاکٹر صغریٰ صد ف کے اعزاز میں اعتراف فن تقریب کا انعقاد

  



لاہور(فلم رپورٹر)ہم ڈاکٹر صغریٰ صدف کو اسلام آباد اکیڈمی آف لیٹرز میں نہیں جانے دیں گے بلکہ ایک دو دن میں وفد کی صورت میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرکے ان کا تبادلہ روکنے کے لئے کہیں گے کیونکہ ان کی پلاک اورپنجاب کو بہت زیادہ ضرورت ہے۔صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کی اس تجویز کی شوبز اور ادبی شخصیات نے بیک وقت حمایت کردی۔پلاک کی سابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صغریٰ صد ف کے اعزاز میں لاہور پریس کلب کلچرل کمیٹی اور کلچرل جرنلسٹس فاونڈیشن آف پاکستان کی جانب سے اعتراف فن تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدرلاہور پریس کلب ارشد انصاری،سینئر نائب صدر ذوالفقارعلی مہتو،ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ، سید نور، بابا محمد یحیٰ خان، ناصر ادیب،عارف لوہار،پرویز کلیم،راشد محمود،اشرف خان،الطاف حسین،بشریٰ صادق،غفار لہری،سرفراز انور،قمرالزمان بھٹی سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے ڈاکٹر صغریٰ صدف کی بطور ڈی جی پلاک خدمات کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم ڈاکٹر صغریٰ صدف کو اسلام آباد اکیڈمی آف لیٹرز نہیں جانے دیں گے بلکہ ایک دو دن میں وزیراعلیٰ پنجاب سرداد عثمان بزدار سے ملاقات کرکے انہیں ڈاکٹر صغریٰ صدف کا تبادلہ روکنے کے لئے کہیں گے کیونکہ ان کی پلاک اورپنجاب کو بہت زیادہ ضرورت ہے۔

مزید : کلچر