نواز شریف، مریم صدر کے نام ای سی ایل میں، باہر جانے کیلئے درمیانی راستہ نکل سکتا ہے: وزیر داخلہ 

نواز شریف، مریم صدر کے نام ای سی ایل میں، باہر جانے کیلئے درمیانی راستہ نکل ...

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ دھرنے کے بیشتر شرکاء نہیں جانتے کہ وہ اسلام آباد کیوں آئے ہیں، پر امید ہیں دھرنا احسن طریقے سے ختم ہو جائے گا۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی (ف) کے دھرنے کی وجہ سے کشمیر کا معاملہ پیچھے چلا گیا۔ پچاس ہزارسے زائد لوگ دھرنے میں شامل تھے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آرمی کے بغیر الیکشن نہیں ہو سکتے، وزیراعظم کااستعفیٰ، فوج کے بغیرالیکشن دونوں مطالبے نامناسب ہیں۔ پاکستان میں فوج کا کردار بہت واضح ہے، جب تک فوج ہے ملک غیر مستحکم نہیں ہو سکتا۔ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہرملک میں آرمی چیف کا کردار اہم ہوتا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بارحکومت اورفوج ایک پیج پرہیں۔ جنرل باجوہ غلط کوغلط اوردرست کودرست کہنے والے انسان ہیں۔سابق وزیراعظم کی بیرون ملک روانگی کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا علاج بیرون ملک کرانے کے لیے درمیانی راستہ نکل سکتا ہے۔ ان کے نام حکومت نے نہیں نیب نے ای سی ایل میں ڈالے ہوئے ہیں۔ نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن صفدرکا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کیس کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔اپوزیشن کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومتی ٹیم اپوزیشن کیساتھ مذاکرات کررہی ہے۔ بات چیت کا سلسلہ بند نہیں ہونا چاہیے۔ پرامید ہیں دھرنا احسن طریقے سے ختم ہوجائے گا۔ دھرنے کی سیاست کوختم ہونا چاہیے۔اپنی حکومت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، ہم نے ڈیلیورکیا تواگلے پانچ سال بھی ہمارے ہیں۔ انشااللہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

 وزیر داخلہ

مزید : صفحہ اول