سینیٹ، کشمیر میں مسلسل کرفیو اور لاک ڈاؤن پر مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور  

سینیٹ، کشمیر میں مسلسل کرفیو اور لاک ڈاؤن پر مذمتی قرارداد متفقہ طور پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سینیٹ میں کشمیر میں مسلسل کرفیو کا نفاذ اور لاک ڈاؤن پر مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت تلاوت قرآن پاک سے اجلاس شروع ہوا،اس موقع پر قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق نے کشمیر میں مسلسل کرفیو کے نفاذ،لاک ڈاؤن کیخلاف مذمتی قرارداد پیش کی جس کے نتیجہ میں سینیٹ نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی۔اس موقع پر میرپور آزاد کشمیر میں زلزلہ اور ریلوے حادثہ میں جاں بحق افراد کے لئے ایوان میں دعائے مغفرت کروائی گئی۔
مذمتی قرارداد

مزید :

صفحہ اول -