(ن)لیگی زیادہ پیارے، انکی ضمانتیں ہورہی ہیں،آغا سراج درانی کاشکوہ

(ن)لیگی زیادہ پیارے، انکی ضمانتیں ہورہی ہیں،آغا سراج درانی کاشکوہ

  



کراچی(سٹاف رپورٹر) اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ ن لیگ کے رہنما ؤں کی ضمانت ہو رہی ہے کیونکہ وہ زیادہ پیارے ہیں، یہاں سے ضمانت ملے تو مولانا سے جاکر ملاقات کروں۔ پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے کہا مولانا کے دھرنے کے بارے میں کچھ بھی علم نہیں، مولانافضل الرحمان ایک اچھے آدمی ہیں، یہاں سے ضمانت ملے تومولاناسے جاکر ملاقات کروں۔آغا سراج درانی نے کہا کہ وزیراعظم کے استغفے سے متعلق پارٹی کی جوپالیسی ہے وہی میراموقف، ن لیگ کے رہنما وں کی ضمانت ہورہی ہے کیونکہ وہ زیادہ پیارے ہیں۔

سراج درانی

مزید : صفحہ اول