پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مولانا کو تنہا چھوڑنے کا تاثر غلط،حاصل بزنجو

  پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مولانا کو تنہا چھوڑنے کا تاثر غلط،حاصل بزنجو

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) بلوچ رہنما سینیٹر میر حاصل بزنجو نے کہاہے کہ اپوزیشن کے مطالبات کی ٹھوس یقین دہانی تک کوئی چیز نتیجہ خیز نہیں ہوسکتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر حاصل بزنجو نے کہاکہ آزادی مارچ جاری رہے گی یا ختم ہوگی فیصلہ آل پارٹیز کریں گی، چوہدری برادران اور حکومت مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مولانا کو تنہا چھوڑنے کا تاثر غلط ہے،تمام اپوزیشن جماعتیں مولانا کے ساتھ ہیں۔حاصل بزنجو نے کہاکہ آزادی مارچ کے لائحہ عمل سے متعلق اپوزیشن جماعتیں مشترکہ فیصلہ کریں گی۔

حاصل بزنجو

مزید : صفحہ اول