فضل الرحمن جارہے ہیں، ایک دو روز میں مسائل حل ہوجائینگے، شیخ رشید

فضل الرحمن جارہے ہیں، ایک دو روز میں مسائل حل ہوجائینگے، شیخ رشید

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ رشید نے کہا ہے کہ جمہوریت کی آڑ میں کنٹینر پر پاکستان کے مفاد کے خلاف زبان استعمال کی گئی، ایک دو روز میں مسئلے حل ہو جائیں گے، مولانا جا رہے ہیں۔وزیر ریلوے شیخ رشید کا دھرنے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہنا تھا ہندوستان یہی چاہتا ہے کہ پاکستان کے عسکری اداروں پر تنقید ہو، مودی چاہتا ہے پاکستان کے ادارے کمزور ہوں اور کشمیر کا مسئلہ پس پشت چلا جائے، خوشی ہے عمران خان نے اس مسئلے کو بڑی دانشمندی سے حل کیا۔شیخ رشید نے مزید کہا سیاسی جماعتیں سیاسی طریقہ سے اپنا حق منواتی ہیں، محمود اچکزئی جیسے لوگوں کو ساتھ رکھ کر ملک میں انتشار کا تاثر دیا جا رہا ہے، اسلام آباد پرسکون ہو جائے گا اور حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ اول