عوام نے حکمرانوں کو مسترد کردیا انہیں بچانے کیلئے کوئی نہیں آئے گا

عوام نے حکمرانوں کو مسترد کردیا انہیں بچانے کیلئے کوئی نہیں آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اے این پی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک نتیجہ خیز ثابت ہو چکی ہے حکمرانوں کو بچانے کے لئے اب کوئی نہیں آئے گا۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی تبدیلی کو لاکھوں لوگوں نے اسلام آباد کی سڑکوں پر نکل کر مسترد کردیا ہے اور بتا دیا ہے کہ پچھلے سال پچیس جولائی کو جو انتخابات ہوئے تھے وہ انتخابات نہیں بلکہ ایک سلیکشن تھے جن کو عوام نے نہ تواس وقت قبول کیا تھا اور نہ ہی عوام اب اس کو قبول کریں گے لہذا اب بھی عمران خان کے پاس وقت ہے کہ وہ خود ہی مستعفی ہو جائیں۔
میاں افتخار حسین

مزید :

صفحہ اول -