نتائج کا انحصار مسلم لیگ (ن) پیپلزپارٹی کے رویے پر ہے

نتائج کا انحصار مسلم لیگ (ن) پیپلزپارٹی کے رویے پر ہے

  



جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما امیر العظیم نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے حقیقی معنوں میں مولانا فضل الرحمن کا ساتھ دیا تو پھر ان کی یہ تحریک یقینی طور پر نتیجہ خیز ثابت ہو گی لیکن اگر ان جماعتوں نے مولانا فضل الرحمن کے ساتھ کوئی ہاتھ کردیا تو پھر یہ تحریک نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو گی اس کا انحصار ان دونوں جماعتوں کے روئیے پر ہی منحصرہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔انکا کہنا تھا کہ اس وقت تو اس بات کی سمجھ ہی نہیں آ رہی ہے کہ ان دونوں جماعتوں کا آخر کیا موقف ہے تاہم وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ صورت حال سامنے آ جائے گی۔

امیر العظیم

مزید : صفحہ اول