ماورہ حسین اور فیروز خان یاسر نواز کی نئی فلم کے مرکزی کرداروں میں کاسٹ

  ماورہ حسین اور فیروز خان یاسر نواز کی نئی فلم کے مرکزی کرداروں میں کاسٹ
   ماورہ حسین اور فیروز خان یاسر نواز کی نئی فلم کے مرکزی کرداروں میں کاسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر یاسر نواز نے اپنی نئی فلم کے لیڈ کرداروں کے لئے ماورا حسین اور فیروز خان کو فائنل کرلیا ہے۔یاسر نواز کئی ڈراموں کے ساتھ ساتھ سپرہٹ فلمیں بھی بناچکے ہیں تاہم اس بار وہ مرڈر مسٹری کے موضوع پر فلم بنارہے ہیں جس کا سکرپٹ مکمل ہوگیا ہے اور دنوں کاسٹ فائنل کی جارہی ہے۔ فلم کے لیڈ فنکار پہلے ہی فائنل کئے جاچکے ہیں جبکہ اب دیگر کرداروں کے لئے فنکاروں سے رابطے جاری ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ فیروز خان کی یہ تیسری فلم ہوگی۔ سب سے پہلے وہ سجل علی کے ساتھ ’زندگی کتنی حسین ہے‘ میں کام کرچکے ہیں۔ جبکہ ان کی دوسری فلم’ٹچ بٹن‘ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس کا آخری سپل آئندہ ہفتے ترکی میں شروع ہوگا۔

مزید :

کلچر -