کراچی، وزیراعلٰی سندھ کی مددگار 15کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت

  کراچی، وزیراعلٰی سندھ کی مددگار 15کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے نے مددگار 15 کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں کو بہتر ٹریننگ دی جائے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا،اس دوران اجلاس کے شرکا کو سیکیورٹی کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ ایم کیو ایم(لندن) کے سربراہ کے خلاف سندھ پولیس نے ثبوت مہیا کیے،اس ثبوت کی بنیاد پر وہ لندن میں چارج شیٹ ہوئے۔ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ مس مصباح اختر قتل مقدمے کا مجرم گرفتار کیا ہے،کانسٹیبل اسد علی خان کے قاتل عجیب خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے،صنعتکار شاہ رخ کو ڈکیتی کے دوران زخمی کرنے والے ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 124 پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں،205 پولیس اہلکاروں کو برخاست کیا اور 7 ہزار 625 اہلکاروں کو مختلف سزائیں دیں۔اس موقع پر ڈی آئی جی ساتھ کا کہنا تھا کہ کراچی جنوبی سے 3 بڑے آئس ڈرگ سپلائرز گرفتار کیے گئے ہیں۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مددگار 15 کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اہلکاروں کی بہترین ٹریننگ کی جائے،انہوں نے مددگار 15 کو 200 ٹیبلز دینے کا فیصلہ بھی کیا،جبکہ ڈرگ ری  ہیبلی ٹیشن سنٹر قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے،اس کے علاوہ شہر میں 20 پولیس سٹیشنز کی عمارتیں تعمیر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلی سندھ نے کراچی پولیس کی گاڑیوں کی مرمت کے لیے96 ملین روپے کی منظوری بھی دے دی۔ 

مزید : صفحہ اول