کراچی میں پانی کا دیرینہ مسئلہ چند دنوں میں حل ہوجائے گا، مرتضی وہاب

کراچی میں پانی کا دیرینہ مسئلہ چند دنوں میں حل ہوجائے گا، مرتضی وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلی سندھ کے مشیر قانون و ماحولیات اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں پانی کی قلت دور کرنے کے لیئے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کو ری ویمپ کردیا گیا ہے جو پندرہ نومبر سے اپنی مکمل استعداد کے ساتھ فعال ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی بلڈنگ کے میڈیا کارنر پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانی کراچی کا اہم مسئلہ ہے وزیراعلی سندھ نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بہتری کا فیصلہ کیا تھا پہلے اس کی پیداواری استعداد سو ایم جی ڈی تھی جس میں سے پینتیس ایم جی ڈی ضائع ہوجاتا تھا اب اس پمپنگ اسٹیشن کو ری ویمپ کردیا گیا ہے اس پمپنگ اسٹیشن کی استعداد سو ایم جی ڈی ہوگئی ہے جس میں نئی مشینری نصب کی گئی ہے اس منصوبے پر ایک اعشاریہ پانچ ارب روپے خرچ ہوئے ہیں پندرہ نومبر کو اس منصوبے کا باضابطہ افتتاح کیا جائیگا مزید براں سندھ حکومت نے کراچی میں سیوریج نظام کی بہتری کے لئے متعلقہ اداروں کو بیس بڑے پمپ دئیے ہیں پہلے اٹھارہ بڑے پمپ تھے جو بڑھ کر اڑتیس ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے پولیس پر واضح کیاکہ اسٹریٹ کیجن پر قابو پایاجائے اب سیف سٹی منصوبے میں قانونی رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں۔ صوبائی مشیر نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے وعدے پورے نہیں ہوئے وزیراعظم اور صدر مملکت نے کراچی میں ڈی سیلینیشن پلانٹ کا وعدہ کیاتھا اور کراچی میں گرین لائن میٹروبس چلانے کا وعدہ کیاگیاتھا اور وزیراعظم کا 162ارب روپے کیترقیاتی پیکج کاوعدہ پورا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بحیثیت جماعت عوام کوکچھ نہیں دے سکی انہوں نے صرف باتیں کی ہیں اوریوٹرن لئے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرزکی مستقلی اب کمیشن کے ذریعے ہوں گی اب سمری کے ذریعے کوئی کنفرم نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیہون وزیراعلی سندہ مراد علی شاہ کا آبائی گاو ں ہے وہ جاسکتے ہیں،یہ گورنر سے پوچھا جائے کہ وہ دادو کیوں گئے ہیں؟۔

مزید :

صفحہ اول -