باغ جناح اوپن ایئر تھیٹر ویرانیوں کا منظر پیش کرنے لگا

باغ جناح اوپن ایئر تھیٹر ویرانیوں کا منظر پیش کرنے لگا

  



لاہور(فلم رپورٹر)پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام چلنے والا باغ جناح اوپن ایئرتھیٹر ویرانیوں کا منظر پیش کرنے لگا۔انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث ثقافت کی اعلیٰ روایات کا حامل اوپن ایئر تھیٹر مسلسل اندھیروں میں ڈوب رہا ہے۔اس تاریخی تھیٹر میں سلطان راہی،رفیع خاور ننھا،رنگیلا،محمد قوی خان،عرفان کھوسٹ سمیت لاتعداد نامور فنکاروں نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ایک وقت ایسا بھی آیا کہ یہاں پر کوئی بھی بڑا فنکار کام کرنے کو تیار نہیں تھا۔اب باغ جناح اوپن ایئر تھیٹر میں سی کلاس کاسٹ کے ساتھ ڈرامے کئے جاتے ہیں جن کو دیکھنے کیلئے آنے والے لوگوں کا تعلق انتہائی نچلے طبقے سے ہے۔اس تاریخی تھیٹر کی بحالی کیلئے پنجاب آرٹس کونسل کو خصوصی توجہ دینا ہوگی۔

ورنہ اس کام بھی تاریخ میں نظر نہیں آئے گا۔

مزید : کلچر