طوفان ماہا کے باعث کراچی  کی ساحلی پٹی پر بارش کا امکان

طوفان ماہا کے باعث کراچی  کی ساحلی پٹی پر بارش کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ سمندری طوفان ماہا کے باعث کراچی کی ساحلی پٹی پر ہلکی بارش کا امکان ہے، طوفان سے کراچی کے ساحل کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان ماہا آگے بڑھنے لگا، ماہا طوفان کراچی سے 675 کلومیٹر دور ہے، طوفان کے گرد 160 سے 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مرکز میں ہوا کی رفتار200کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، طوفان ماہا کا سفر شمال مشرق کے جانب جاری ہے، جو اگلے چوبیس گھنٹوں میں انڈین گجرات سے ٹکرا کے مزید کمزور ہو جائے گا۔۔ انہوں نے کہا کہ طوفان سے کراچی کے ساحل کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے درجہ حرارت میں کمی سے موسم خوشگوار ہوگیا، شہر کا درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے باعث بدین اور تھرپارکر میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ اس دوران ہوا 160 سے 180کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

مزید :

صفحہ اول -