سٹیج ڈرامہ میں پرفارم کرنا آسان کام نہیں،عینی طاہرہ

    سٹیج ڈرامہ میں پرفارم کرنا آسان کام نہیں،عینی طاہرہ
     سٹیج ڈرامہ میں پرفارم کرنا آسان کام نہیں،عینی طاہرہ

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ نے کہا کہ کبھی بھی فحاشی اور عریانی کا سہارا نہیں لیا اپنے منفرد کام کی وجہ سے نام رکھتی ہوں شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کو بہت سی مشکلات ہوتی ہیں لیکن وہ لوگوں کی خوشی کیلئے اپنے غم بھی برداشت کرتے ہیں۔ بعض اداکارائیں آگے بڑھنے کیلئے فحاشی اور عریانی کا سہارا لیتی ہیں جن کی وجہ سے ان کو آئے روز وارننگ اور پابندی کے نوٹس ملتے ہیں لیکن میں نے کبھی بھی ایسا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سٹیج ڈرامہ میں پرفارم کرنا آسان نہیں ہے انتہائی محنت اور لگن سے فنکار کا نام بنتا ہے۔میں ان دنوں ٹی وی ڈراموں اور گائیکی میں مصروف ہوں۔مجھے معلوم ہے کہ محنت کیا ہوتی ہے اس لئے میں دوسروں کی کامیابی پر نہ صرف خوش ہوتی ہوں بلکہ ان کے کام کو سراہتی بھی ہوں۔

۔

مزید : کلچر