میرپورخاص،سانحہ تیزگام میں  لاپتا افراد کے لواحقین کا مظاہرہ

میرپورخاص،سانحہ تیزگام میں  لاپتا افراد کے لواحقین کا مظاہرہ

  



میرپورخاص(نامہ نگار)میرپورخاص میں سانحہ تیزگام میں لاپتا افراد کے لواحقین نے احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا۔احتجاجی ریلی پاک کالونی سے پریس کلب تک نکالی گئی جس میں چھوٹے بچے بھی شریک تھے۔ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔لاپتا افراد کے لواحقین نے کہاکہ ان کے ڈی این اے سیمپلز لئے کئی روز گزرنے کے بعد بھی حکام ان کے بھائیوں اور بیٹوں کے بارے میں کچھ نہیں بتارہے۔مظاہرین نے حکام سے اپیل کی کہ انہیں ان کے پیاروں کے بارے میں بتایا جائے کہ وہ کس حال میں ہیں۔ 

مزید : صفحہ اول