ریڈیو پاکستان لاہور نورجہاں آڈیوٹوریم میں خواتین کی محفل میلاد

  ریڈیو پاکستان لاہور نورجہاں آڈیوٹوریم میں خواتین کی محفل میلاد
   ریڈیو پاکستان لاہور نورجہاں آڈیوٹوریم میں خواتین کی محفل میلاد

  



لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان لاہور کے نورجہاں آڈیوٹوریم میں جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں خواتین کی محفل میلاد منعقد کی گئی جس میں صوبائی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ،رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا اور مدرس و ڈرامہ نگار مسرت کلانچوی سمیت دیگر نے شرکت کی اس پرنور اور باوقار محفل میں ملک کی نامور خواتین نعت خوانوں نے آپؐ کے حضور نذرانہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ محفل پرنور کی میزبان عزم وحید جبکہ پروڈکشن ٹیم کو اسٹیشن ڈائریکٹر نزاکت شکیلہ کی زیر نگرانی پروگرام منیجر خولہ ارشداور سینئر پروڈیوسرز فوزیہ سلطانہ،خدیجہ مراد نے پروڈیوس کیا۔

مزید : کلچر