کینگروز کیخلاف دوسرا ٹی ٹونٹی ہارنے پر کپتان بابر اعظم افسردہ

  کینگروز کیخلاف دوسرا ٹی ٹونٹی ہارنے پر کپتان بابر اعظم افسردہ

  



کینبرا: (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ ہارنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میچ ہارنے پر بہت افسوس ہے، سٹیو سمتھ نے بہت شاندار باری کھیلی۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان فرق سٹیو سمتھ کی باری تھی جنہوں نے بہت ہی شاندار باری کھیلی۔بڑے ٹارگٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت مشکل ہوتا ہے جب ہماری وکٹیں جلدی گر جائیں، ہمیں ایک مرتبہ پھر فتح حاصل کرنے کے لیے مومینٹم بنانا پڑے گا۔ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ا?ج افتخار احمد کی بیٹنگ کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے، پاکستانی مڈل ا?رڈر بیٹسمین بہت ہی شاندار اننگز کھیلے۔مین ا?ف دی میچ سٹیو سمتھ کا کہنا تھا کہ اپنے گھر میں میچ جیتنا ہمارے لیے بہت ہی خوش آئند ہے۔

، میرے خیال میں باو?لرز نے اپنا کام بخوبی انجام دیا، اس وکٹ پر سکور 170 رنز بھی بن سکتے تھے تاہم ہمارے باوٓلرز نے بہت ہی شاندار باوٓلنگ کی۔فاتح ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں آج کا دن ہمارے لیے بہت ہی شاندار تھا، باؤٓلنگ کے دوران جلدی وکٹیں حاصل کرنا ٹرننگ پوائنٹ تھا کیونکہ میں جانتا تھا کہ پاکستان کو ایک بار موقع مل گیا تو وہ ا?گے نکل سکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ باوٓلرز کی طرف سے حریف بیٹنگ کو جلدی پویلین بھیجنا فرق ثاثبت ہوا، ہمارے پاس سٹیو سمتھ جیسے پلیئر ہیں جو میچ ونر ہیں، دنیا کے بہترین بلے باز ہیں جو حالات کے حساب سے باری کھیلتے ہیں۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ ہار جیت کے بغیر بارش کی وجہ سے ڈرا ہو گیا تھا۔

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ایکوافینا پولو کپ کے پہلے روز 2میچز

مزید : کھیل اور کھلاڑی