سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک روزہ آرچری ورکشاپ کل ہوگی

سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک روزہ آرچری ورکشاپ کل ہوگی

  



اسلام آباد(اے پی پی) سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک روزہ آرچری ورکشاپ (کل) جمعرات کو کراچی میں ہوگی۔ سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل منصور شہزاد نے بتایا کہ ورکشاپ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے مرد اور خواتین سپورٹس ٹیچرز حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد شرکاء کو تیر اندازی کے کھیل کے نئے قوانین کے حوالے سے اور دیگر معاملات سے آگاہ کرناہے۔

عالمی کوالیفائیڈ کوچ حسن عبداللہ کے علاوہ دیگر کوچز لیکچرز اور پریکٹیکل تربیت بھی دیں گے، ورکشاپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے اپنے اپنے ناموں کا اندراج (آج) بدھ تک سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل منصور شہزاد کے پاس کروا سکتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی