آرمی برن ہال کالج ایبٹ آباد کی ٹیمیں مرید کے پہنچ گئیں

    آرمی برن ہال کالج ایبٹ آباد کی ٹیمیں مرید کے پہنچ گئیں

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)آرمی برن ہال کالج ایبٹ آباد کی کرکٹ،فٹبال اور ہاکی کی ٹیمیں 3میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے چاند باغ سکول مرید کے پہنچ گئیں،پہلا میچ 10بجے کرکٹ کا ہو گا جو بیس بیس آور پر مشتمل ہو گا،دوسرا میچ فٹبال کا 3 بجے چاند باغ سکول کی فٹبال گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جس کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی جیل خانہ جات کمانڈنٹ سٹاف کالج جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال ہوں گے،تیسرا اور آخری میچ کل صبح10بجے ہاکی کا ہو گا،میچ کے بعد تقریب تقسیم انعامات ہو گی جس میں فاتح ٹیموں کو ٹرافی دی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی