افغانستان نے ٹور ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

افغانستان نے ٹور ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لکھنؤ (اے پی پی) افغانستان نے ٹور ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی، ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 38.5 اوورز میں 156 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، روسٹن چیز 41، جیسن ہولڈر 31، ایون لوئس 24 اور نکولس پوران 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کپتان کیرن پولارڈ تین، شائی ہوپ ایک جبکہ شمرون ہٹمائر اور برینڈن کنگ بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔

افغانستان کی طرف سے شرف الدین اشرف اور نوین الحق نے تین، تین جبکہ گلبدین نائب نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں افغانستان نے ہدف 34.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، رحمت شاہ 47، نجیب اللہ زدران 40 اور اصغر افغان 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ رومیرو شیفرڈ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔