سٹیٹ بنک سٹیڈیم کراچی میں ناردرن اور سندھ کا میچ بے نتیجہ ختم

  سٹیٹ بنک سٹیڈیم کراچی میں ناردرن اور سندھ کا میچ بے نتیجہ ختم

  



لاہور(سپورٹس روپرٹر)اسٹیٹ بنکاسٹیڈیم کراچی میں ناردرن اور سندھ کے درمیان میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ 68 رنز کے خسارے سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی ناردرن کی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 274 رنز بنائے تھے کہ میچ کے لیے مقررہ وقت ختم ہوگیا۔ نوید ملک 70 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ پہلی اننگز میں نصف سنچری اسکور کرنے والے شعیب احمد نے دوسری اننگز میں بھی 61 رنز بنائے۔ انہوں نے علی عمران کے ہمراہ 58 رنز کی شراکت قائم کی۔ علی عمران 44 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ سندھ کی جانب سے عاشق علی نے دوسری اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل ناردرن کے 368 رنز کے جواب میں سندھ نے جاہد علی کی سنچری کی بدولت پہلی اننگز میں 436 رنز بنائے تھے۔دوسری جانب حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں سدرن پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان میچ بھی ڈرا ہوگیا۔ سدرن پنجاب نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر مجموعی طور پر 398 رنز کی برتری حاصل کی تو کھیل کا وقت ختم ہوگیا۔ 136 رنز کی برتری سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی سدرن پنجاب کی ٹیم نے کھیل کے اختتام پر 62 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنائے۔ پہلی اننگز میں نصف سنچری اسکور کرنے والے آغا سلمان نے دوسری اننگز میں 12 چوکوں کی مد دسے 104 رنز اسکور کیے۔ اوپنر مختار احمد 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

خیبرپختونخوا کے محمد الیاس نے میچ میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل خیبرپختونخوا نے5 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز سے کھیل کے تیسرے روز کا آغاز کیا تو محمد عمران کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنیمیزبان ٹیم 131 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میڈیم پیسر محمد عمران نے 47 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ضیاء الحق نے 3 اور محمد علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ادھر اتفاق کرکٹ گراؤنڈ لاہور میں جاری میچ کے دوسرے روز محمد اخلاق اور علی زریاب کی سنچریوں کی بدولت سنٹرل پنجاب کو بلوچستان کے خلاف پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر53 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی ہے۔ محمد اخلاق نے 16چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 148رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ علی زریاب نے 11 چوکوں کی بدولت 107 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 226 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ سنٹرل پنجاب نے دن کے اختتام پر 71 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز بنالیے ہیں۔ اس سے قبل بلوچستان کی پوری ٹیم میچ کے پہلے روز 276 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے محمد علی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی