چارسدہ،منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،9 کلو گرام چرس برآمد

  چارسدہ،منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،9 کلو گرام چرس برآمد

  



چارسدہ (بیور و رپورٹ)چارسدہ پولیس کی بڑی کاروائی۔ بھاری مقدارمیں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام۔ 9کلوگرام چرس برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی آیاز محمود خان نے میڈیا کو تفصیلات بتا تے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او نستہ فضل داؤد خان،سب انسپکٹر مظفر خان، اے ایس آئی گلزار خان نے بمع دیگر پولیس اہلکاروں نے ترلاندی موڑ پر سنیپ چیکنگ کے دوران ایک مشکوک الٹو موٹر کار زیر نمبر LEF1413 روکنے کا اشارہ کیا۔ موٹر کار میں موجود عبدالحلیم ولد خوشحال خان ساکن قمبر خیل باڑہ اپنی موجودگی کا تسلی بخش جواب نہ دینے پر گاڑی کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی جس کے نتیجہ میں گاڑی کے مختلف حصوں میں چھپائی گئی 9کلوگرام چرس برآمد کر لیا گیا۔ ملزم کومنشیات اور گاڑی سمیت حراست میں لے کر تھانہ نستہ منتقل کیا گیا۔ انہو ں نے کہا کہ ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ امجد ساکن قمبر خیل باڑہ سے چرس خریدا تھا جوکہ پنجاب سمگل کر رہا تھا۔ ملزم کی نشاندہی پر منشیات ڈیلر امجد کو بھی گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ نستہ میں 9DCNSAکے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر