احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، سلیکٹیڈ وزیراعظم برداشت نہیں کرسکتے، شیر اعظم وزیر
بنوں (بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر شیراعظم خان وزیر نے کہا ہے کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے وزیر اعظم عمران خان ایک سلیکٹڈ وزیر اعظم ہے آج اپنے خلاف احتجاج برداشت نہیں کرسکتے لیکن اقتدار سے پہلے وہ منتخب حکومت کو گرانے کیلئے ہر غیر آئینی اقدام کرچکے ہیں عمران خان کو اچھا لگے یا برا اپوزیشن استعفے لینے تک میدان نہیں چھوڑیگی عمران خان کو ہر صورت گھر جانا ہوگا اسلام آباد میں عوام کا ہجوم حکومت پر عدم اعتماد کا ثوبت ہے عمران خان پاکستانی عوام اور جمہوریت کیلئے کینسر بن چکے ہیں اگر وہ پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ مخلص ہے تو اس پر احسان کرے اور استعفیٰ دیکر گھر چلے جائیں ورنہ بڑے بے آبرو ہوکر گھر جائیں گے اپوزیشن کی پلان بی اور سی زیادہ خطرناک ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے ذریعے پی ٹی آئی حکومت کا جنازہ نکلے گا کیونکہ غربت،بد امنی اور مہنگائی کے ستائے عوام حکومت کے خلاف میدان میں نکلے ہیں ایک کروڑ نوکریاں دینے کے دعویدار عمران خان نے لاکھوں عوام کو بیروزگار کیا 50لاکھ گھر بنانے کے دعوے جھوٹ نکلے اور گھر بنانے کے بجائے گھر گرادیئے غلط پالیسیوں کی وجہ سے کشمیر کا مقدمہ ہار گئے ہیں اور انکی وجہ سے آج مقبوضہ کشمیر کے عوام مشکل میں پڑ گئے ہیں پاکستان میں مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام اور کم درجہ سرکاری ملازمین مشکل میں ہیں ناور دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں وکلاء،ڈاکٹرز،اساتذہ،تاجرا ور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد پی ٹی آئی حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں کیونکہ حکومت چلانا کھلاڑیوں اور انڑایوں کے بس کی بات نہیں انہوں نے کہا کہ قائدین کے حکم پر پیپلز پارٹی کے جیالے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے اور وزیر اعظم کو گھر بھیجنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔