موٹر وے پولیس کی رات کے وقت بغیر لائٹس گاڑیوں کیخلاف مہم کا آغاز

موٹر وے پولیس کی رات کے وقت بغیر لائٹس گاڑیوں کیخلاف مہم کا آغاز

  



پشاور(سٹی رپورٹر)مو ٹر وے پولیس نے رات کے وقت سفر کے دوران بغیر لا ئٹس کے گاڑیو ں کے خلاف اور قوا نین کی خلاف ورزی کر نے کیخلاف مہم کا اغاز کر دیا ہے مہم یکم نومبر سے شروع کردی گئی ہے ڈی ایس پی بیٹ ٹو عبدالرحیم کے مطابق مو ٹر وے پولیس نے رات کو بغیر لائٹس کے سفر کرنے والے گاڑیوں اور دیگر خلا ف ورزی کر نے والو ں کیخلاف کریک ڈاؤ ن کا اغاز کر دیا ہے انہو ں نے بتایا کہ جی ٹی روڈ حکیم آباد سے اٹک خورد تک ہائی وے اور موٹر وے پر ایسی گاڑیاں جن کے لائٹس نہ ھو یا غیر معیاری اور پرا نی لائٹس ہیں انکے خلاف قانونی کاروائی ہوگی اور انکو بھاری جرمانہ ہوگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر