عمران خان کمزرووزیراعظم ہیں نہ استعفالینا آسان، ملک شاہ محمد

عمران خان کمزرووزیراعظم ہیں نہ استعفالینا آسان، ملک شاہ محمد

  



بنوں (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک شاہ محمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کمزور وزیر اعظم نہیں ان سے استعفیٰ لینا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے اور غیر جمہوری مطالبہ ہے اپوزیشن والے چار سال انتظار کریں اور اسکے بعد تحریک انصاف کی حکومت کا اپنے70سالہ دور حکومت سے موازنہ کرے تحریک انصاف کی حکومت غریب عوام کا معیار زنادگی بلند کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے مہنگائی بیک فٹ پر جارہی ہے ڈالر اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے بھارت کی اکانومی14فیصد جبکہ پاکستان کی اکانومی28فیصد بہتر ہوگئی ہے یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن والوں کو ڈر ہے کہ اگر عمران خان نے پانچ سال پورے کئے تو انکی سیاست اپنی کارکردگی کے ذریعے ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا دھرنا ملک کو غیر مستحکم کرنے کی آخری کوشش ہے جو کہ شروع ہونے سے پہلے ہی ناکام ہوگئی ہے سیاسی ٹولہ حکومت کی شرافت کو کمزوری نہ سمجھیں حکومت مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہی ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ حکومت کو کوئی خطرہ ہے یا حکومت ڈر گئی ہے لیکن عمران خان جمہوری وزیر اعظم ہے اور ملک اور ملک کے عوام کو بڑے نقصان سے بچانے کیلئے صبر کا مظاہرہ کررہے ہیں انہوں نے کہا مہ اپوزیشن کی سیاست اور اپوزیشن کے دھرنے کو عوام نے مسترد کردیا ہے اور انشاء اللہ تحریک انصاف کی حکومت پانچ سال پوری کریگی اور آئندہ الیکشن بھی تحریک انصاف کی بھاری اکثریت سے جیتے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر