مردان میں ڈاکٹروں او ر پیرا میڈیکس کا احتجاجی مظاہرہ

  مردان میں ڈاکٹروں او ر پیرا میڈیکس کا احتجاجی مظاہرہ

  



مردان (بیورورپورٹ) گر ینڈ ہیلتھ الائنس نے جی ایچ اے خیبر پختونخواہ کی کا ل پر مردان میں ہڑتال اور احتجا جی مظاہر ہ کیا،مظاہر ین بعدازاں مردان پر یس کلب کے سامنے کئی گھنٹوں تک دھر نا دیا دھر نے میں خواتین ملازمین کی بڑی تعداد بھی شر یک رہی مظاہرین صو با ئی حکو مت کے خلاف زبر دست نعرہ بازی کی مظاہرین سے خطاب کر تے ہو ئے جی ایچ اے مردان کے صدر شرافت علی یو سفزئی،سینئر وائس چیئرمین تا ج محمد خان، نائب صدر سمیع الرحمن جنرل سیکرٹری اختر منیر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری فضل قیوم،وائس چئیرمین جی ایچ اے عالم زیب،سیکرٹری نصیر احمد نے کہا کہ ہمارے احتجا ج کو 42 روز ہو گئے صو با ئی حکو مت ہمارے جا ئز مطالبات ماننے کو تیا رنہیں جبکہ صوبا ئی وزراء اور وزیر صحت آئے روز ہمیں دھمکیاں اور بے عزتی کر رہے ہیں،انہوں نے دھمکی دی کہ اگر حکو مت نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا اور ہمارے مطالبات جلد ازجلد تسلیم نہ کیں تو 11 نو مبر کو صو با ئی اسمبلی کے باہر غیر معینہ معدت تک کے لئے دھر نا دیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر