درآمد شدہ آلو اور پیاز پر ویلیوایڈ ڈٹیکس کیخلاف حکم امتناعی
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے درآمد شدہ آلو اور بیاز پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر حکم امتناعی جاری کر دیا اور ایف بی ار سے جواب مانگ لیا کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ اور جسٹس عبدالشکور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی درخواست گزار کے وکیل یاسر خٹک ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ برآمد شدہ آلو اور پیاز پر جی ایس ٹی اور دیگر ٹیکس ادا کررہے ہیں اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس ان پر لاگو نہیں ہوتا سپریم کورٹ نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس درآمد کرنے والے تاجروں سے ختم کیا ہے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ایف بی آر کی جانب سے وی اے ٹی کو غیر قانونی قرار دیا جائے عدالت میں فیڈرل بورڈ اف ریونیو کے نمائندے پیش ہوئے عدالت نے ابتدائی دلائل مکمل ہونے کے بعد درآمد آلو اور پیاز پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے 21 نومبر تک ایف بی ار سے جواب طلب کرلیا۔