5 منشیات سمگلرز گرفتار، 35 کلو گرام چرس، چھ کلو گرام افیون برآمد

5 منشیات سمگلرز گرفتار، 35 کلو گرام چرس، چھ کلو گرام افیون برآمد

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خواتین کے روپ میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5ملزمان کوگرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں خواتین کا شٹل کاک برقہ پہن کر باڑہ کی جانب سے منشیات سمگل کرنے والے دو ملزمان بھی شامل ہیں، تھانہ سربند اور تھانہ انقلاب پولیس کی جانب سے ہونے والی کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 35 کلوگرام اعلی کوالٹی چرس اور چھ کلو گرام افیون برآمد کر لی گئی ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں درہ آدم خیل اور باڑہ کی جانب سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس پر ایس پی صدرڈویژن تصوراقبال کی سربراہی میں ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ، ایس ایچ او تھانہ سربند عبدالقیوم اور ایس ایچ اوتھانہ انقلاب اعجاز خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر تمام اہم مقامات پر خصوصی ناکہ بندی کرنے کے احکامات صادر کئے گئے جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ سربند عبدالقیوم خان نے سیکرٹری پل ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹرکار نمبر MNQ-674کو روک کر خواتین کے روپ میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین ملزمان عابداللہ ولد خلیل، عصمت اللہ ولد عبدالعزیز اور احسان اللہ ولد عبداللہ کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 15 کلو گرام چرس برآمد کر لی، ملزمان میں سے دو ملزمان نے خواتین کے شٹل کاک برقے پہن رکھے تھے اسی طرح ایک اور کامیاب کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ انقلاب اعجاز خان نے کوہاٹ روڈ ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک پک اپ نمبر C-4584کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 20 کلو گرام سے زائد چرس اور 6کلو گرام افیون برآمد کرکے ملزمان لعل مت خان ولد شراب خان اور سید ولی ولد میرزادہ ساکنان باڑہ کوگرفتار کرلیا،تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہ

مزید : پشاورصفحہ آخر