بنوں،کے پی فوڈ اتھارٹی ٹیم کا علاقہ شہباز عظمت خیل کا دورہ

  بنوں،کے پی فوڈ اتھارٹی ٹیم کا علاقہ شہباز عظمت خیل کا دورہ

  



ڈومیل (تحصیل رپورٹر)بنوں کے پی فوڈ اتھارٹی بنوں ٹیم کا ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان محسود کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی آفیسر خالد خان آفریدی نے شہباز عظمت خیل میں مختلف آٹا چکی، جنرل سٹورز اور اشیائے خوردونوش سے متعلق دکانوں کا وزٹ کیا۔پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایت پر چائنہ سالٹ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ وزٹ کے دوران کئی دکانوں سے چائنہ سالٹ برآمد کر کے قبضے میں لے لئے اور جرمانے بھی عائد کئے۔اس دوران دکانداروں کو فوڈ سیفٹی سے متعلق آگاہ کیا اور فوڈ اتھارٹی کے قوانین پر عمل کرنے کیلئے امپرومنٹ نوٹسز بھی جاری کئے گء

مزید : پشاورصفحہ آخر