صوابی،مختلف وارداتوں سابق میں کونسلر سمیت 2 جاں بحق 

        صوابی،مختلف وارداتوں سابق میں کونسلر سمیت 2 جاں بحق 

  



 صوابی(بیورورپورٹ) ضلع صوابی میں قتل کی مختلف وارداتوں میں سابق کونسلر سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس تھانہ چھوٹا لاہور کی رپورٹ کے مطابق دوران گشت پولیس کو جگناتھ کے قریب شامدار گودر سے نامعلوم شخص کی قتل شدہ لاش ملی جسے قتل کرنے کے بعد لاش کو یہاں پھینک دیا گیا تھا پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کی تلاش شروع کر دی دریں اثناء امجد سابق یو سی ٹوپی کونسلر نے زخمی حالت میں تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کو مبینہ طور پر علی گوہر نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا مجروح پشاور ہسپتال میں جاتے ہوئے راستے میں زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے چل بسا مقتول نے بیان نزغ میں وجہ قتل تنازغہ جائیداد بیان کی ہے۔ ٹوپی پولیس نے مبینہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے#

مزید : پشاورصفحہ آخر