اولمپک ایسوسی ایشن کے سائیکلنگ ایونٹ کو نظر انداز کیا،اظہر علی 

      اولمپک ایسوسی ایشن کے سائیکلنگ ایونٹ کو نظر انداز کیا،اظہر علی 

  



پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن، پی او اے اور صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن نے پشاور میں منعقدہ نیشنل گیمزمیں اپنی مرضی کے کھیلوں اور کمیٹیوں میں من پسندافراد کو شامل کرانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ اور سیکرٹری نثار احمد نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے صوبائی سپورٹس بورڈ کی ہدایت پر نیشنل گیمز کی کامیابی کیلئے پی اواے کیساتھ الحاق کرتے ہوئے افہام ورفہیم سے چلنے کا عزم کیااوراور حوالے سے خیبر پختونخوامیں ایسوسی ایشن میں اختلافات کو ختم کردیئے،لیکن وہ اس وقت مایوس ہوگئے جب پشاور میں منعقدہ نیشنل گیمز کیلئے پی اواے اور صوبائی اولملک ایسوسی ایشن نے سائیکلنگ ایونٹ کے انعقاد میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کو یکسر نظر اندازکرکیااپنی کمیٹی تشکیل دیدی،لیکن پی اواے اور صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے اس حر کت پر صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے حکام نے خاموشی اختیارکررکھی ہے،اس غیر آئینی فیصلوں سے ملک بھر کے سائیکلنگ کھلاڑیوں میں سخت بے چینی پھیل گئی ہے،سائیکلنگ فیڈریشن کے عہدیداروں نے نیشنل گیمز کے سائیکلنگ ایونٹ سے کائیکاٹ کرتے ہوئے کہاکہ جن کھلاڑیوں نے اس ایونٹ میں حصہ لیااکے لائسنس ختم کردینگے۔ان کا کہنا تھا کہ  سائیکلنگ کے نئے تنازعے کی وجہ سے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اس ایونٹ سے بائیکاٹ کرنے کااعلان کرتی ہے اور دھمکی دی کہ نیشنل گیمزکے سائیکلنگ ایونٹ میں شریک صوبوں اور ڈیپارٹمنٹس کے کھلاڑیوں پر بین لگادی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر