ٹانک،اے سی کا ہسپتال پر چھاپہ،غیر حاضر عملہ کیخلاف کارروائی

ٹانک،اے سی کا ہسپتال پر چھاپہ،غیر حاضر عملہ کیخلاف کارروائی

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنر لدھا کا صبح کے وقت ہسپتال پر چھاپہ ادویات کی موجودگی کا جائزہ لیا جبکہ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیاغیر حاضر عملہ کے خلاف محکمانہ کاروائی کے احکامات جاری کر دئیے اے سی لدھا نجید اللہ نے صبح کے وقت لدھا ہسپتال پر اچانک چھاپہ مارا اور ہسپتال میں اہلکاروں کی حاضریوں کو چیک کیا جبکہ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے علاوہ ہسپتال میں ادویات کی موجودگی کا جائزہ بھی لیا انہوں نے ہسپتال میں اہلکاروں کی غیر حاضریوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور غیر حاضر عملہ کے خلاف محکمانہ کاروائی کے لئے حکام کو ہدایات جاری کیں دورہ کے مو قع پر مقامی لوگوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہسپتال میں کتے اورسانپ کے کاٹنے کے انجیکشن سمیت دیگر ادویات نہ ہونے کی شکایت کی جبکہ محکمہ کے ذمہ داروں کی طرف سے ادویات فنڈز میں کی جانیوالی خرد برد کے بارے میں الزم عائد کیا مقامی لوگوں نے اے سی کو یہ بھی بتایا کہ ڈی ایچ او جنوبی وزیرستان علاقہ میں فرائض سر انجام دینے کی بجائے پشاور کی رنگینیوں میں غائب ہیں جسکی وجہ سے قبائلی عوام کو صحت کی سہولیات کے حوالے سے شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ اس سلسلہ میں سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی گے اور فرائض میں غفلت کے مرتکب اہلکاروں اور افسران کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا جبکہ ہسپتال میں ادویات کی فراہمی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائیگا۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر