رستم،جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ سے راہگیر سمیت 2 افراد زخمی

رستم،جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ سے راہگیر سمیت 2 افراد زخمی

  



رستم(نمائندہ پاکستان) رستم میں جائیداد تنازعہ پر فائرنگ سے راہ گیر سمیت دو افراد شدید زخمی۔ واقعات کے مطابق رستم کے نواحی علاقہ نسیم بانڈہ چنگئی بابا کے رہائشی اعجاز ولد راجب خان نے بحالت مجروحیت رستم پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ میرا بھائی اپنی آراضی میں کام میں مصروف تھا کہ اسی دوران ملزمان کامران ولد مراد علی،جہاد، عبد الوکیل پسران قضاء خان اور حکمت سید ولد فقیر تاج ساکنان کلے بازار رستم آکر میرے بھائی کے ساتھ تکرار شروع کر دی جب میں گیا تو ملزمان نے مجھ اندھادھند فائرنگ شروع کی جس پر میں اورایک راہ گیر شریف خان ولد سید غواث سکنہ امان کوٹ لگ کر زخمی ہو گئے وجہ عناد آراضی تنازعہ بتایا جا رہا ہے پولیس تھانہ رستم نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر