داود شاہ کو گریڈ اٹھارہ میں ترقی دے کر ای ٹی او سوات تعینات کردیا گیا

داود شاہ کو گریڈ اٹھارہ میں ترقی دے کر ای ٹی او سوات تعینات کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹاف رپورٹر) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں گریڈ سترہ میں فرائض انجام دینے والے داود شاہ کو گریڈ اٹھارہ میں ترقی دیکر ایکسائز اینڈٹیکسیشن آفیسر سوات تعینات کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ اس پوسٹ پر اون پے سکیل میں فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ ترقی پانے والے افسر نے سوات کے عوام کیلئے مختلف ٹیکسوں سے متعلق آسانیاں اور آگاہی پیداکرنے کا اعادہ کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ وہ پبلک آفس ہولڈر ہیں اور عوام کیلئے ان کے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔