سرائے نورنگ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کا احتجاجی مظاہرہ

سرائے نورنگ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کا احتجاجی مظاہرہ

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)گرینڈ ہیلتھ الائنس اور پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن ضلع لکی مروت نے آر ایچ اے اور ڈی ایچ اے ایکٹ واپس نہ لینے کے خلاف لکی میانوالی روڈپرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہستال لکی مروت کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر ابراہیم اقبال، صدر ڈاکٹر ابراہیم، سرپرست اعلی ڈاکٹر ظفر نواز،پیرا میڈکس کے پرچیئرمین ایوب خان،صدرطارق سردار،جنرل سیکرٹری ملک عبید اللہ،صدرکلیم اللہ، اور سابق جنرل سیکرٹری رشید احمدسمیت دیگرموجودتھے۔اس موقع پر انہوں نے وزیر صحت ڈاکٹر حشام انعام اللہ اور ایم ٹی آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نوشیروان برکی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اُنہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت محکمہ صحت میں اصلاحات کے نام پرائیویٹائزیشن کررہا ہے جس سے نہ صرف ڈاکٹرزمتاثرہورہے ہیں بلکہ عوام بھی متاثر ہونگے اُنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ڈی ایچ اے اور آر ایچ اے ایکٹ واپس لیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کریں گے انہوں نے کہا کہ ہر منگل کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گاجبکہ ہسپتالوں کے او پی ڈیز پہلے ہی بند ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر