باڑہ،زیر زمین مائن دھماکہ میں خاتون زخمی

    باڑہ،زیر زمین مائن دھماکہ میں خاتون زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باڑہ (نمائندہ پاکستان)باڑہ کے دورا فتادہ علاقہ تیراہ ستوری خیل لوٹہ کے علاقے میں زیر زمین مائن پھٹنے سے ایک مقامی خاتون زخمی ہوگئی۔ جن کو پشاور ہسپتال حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ جہاں پر آپریشن کے بعد ان کی ایک پاوں کاٹ دی گئی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقامی خاتون پہاڑ سے گھاس اور لکڑیاں کاٹ رہی تھی۔ مسماتہ ب زوجہ اعظم خان اکاخیل شیر خیل نزدیک پہاڑ سے لکڑی کاٹ رہی تھی۔ جن کا پاوں زیر زمین مائن سے ٹکرا گئی۔ پاوں ٹکرانے سے مائن دھماکے سے پھٹ گیا۔ جن سے ان کا پاوُں زخمی ہوگیا۔ جو طبی علاج کے لئے حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کردی گئی۔ جہاں پر آپریشن کے بعد ان کی پاوں کاٹ دی گئی۔ علاقہ دور افتادہ ہونے کی وجہ سے اور طبی سہولت نہ ہونے سے چندہ جمع کرکے پشاور منتقل کر دی گئی۔ جو دو تین گھنٹے مسافت کی و جہ سے وہ ایک پاوں سے ہمیشہ کے لئے معذور ہوگئی۔ ان کے بھا ئی کا مزید کہنا تھا کہ اب تک کوئی عہدیدا ر ان سے رابطہ نہیں کیا ہے۔ وہاں پر کوئی طبی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں تین گھنٹے مسافت طے کرکے پشاور ہسپتال علاج کے لئے ائے ہے۔ بہت غریب خاندان سے تعلق ہے اور علاج معالجے کی سکت نہیں رکھتے ہے۔ اس نے حکومت سے طبی سہولت کے امداد کا مطالبہ کر دیا ہے۔