جسٹس ایوب پر حملہ کیس میں ملزمان کیخلاف فرد جرم عائد
پشاور(نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت پشاو رہائیکورٹ کے جسٹس ایوب پر حملہ کیس میں گرفتار ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کردی ہے ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے عدالت نے مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے اگلی پیشی پر استعاثہ کے گواہان طلب کر لیے ہیں استعاثہ کے مطابق ملزما ن عامر، عامر آفریدی، رئیس، عرفان، خیال ولی اور سعید پر الزام ہے کہ تمام ملزمان حیات آباد آپریشن میں بھی ملوث تھے اور اس کے علاوہ ملزمان پشاو رہائیکورٹ کے جسٹس ایوب پر حملہ کے کیس میں بھی نامزد ہیں، گزشتہ روز فا ضل عدالت نے ملزمان کے خلاف دائر کیس کی سماعت کی اس دوران تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے ملزموں پرفرد جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا تو عدالت نے مزید سماعت سات نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے استعاثہ کے گواہان طلب کر لئے، واضح رہے کہ پشاو رہائیکورٹ کے جسٹس ایوب کو گھر سے ہائیکورٹ آتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔