ملک بھر میں ڈینگی کینسر میں 80فیصد تک کمی آگئی، ڈاکٹر ظفر مرزا

  ملک بھر میں ڈینگی کینسر میں 80فیصد تک کمی آگئی، ڈاکٹر ظفر مرزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (آئی این پی)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ملک بھر میں ڈینگی کے کینسر میں 80فیصد تک کمی آچکی ہے، ڈینگی کے خاتمے کیلئے ریسپانس ٹیموں کی کارکردگی شاندار ہے، حکومت ڈینگی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔منگل کو معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت ڈینگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈینگی کی ملک بھر میں موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ڈینگی کے کینسر میں 80فیصد تک کمی آئی ہے اور ڈینگی کیس ریسپانس ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ڈینگی کے لیے مفت علاج کی سہولیات کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ حکومت ڈینگی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا